Saturday, June 14, 2025
کھیل

پی ایس ایل سیزن 10کے باقی میچز کا مجوزہ شیڈول آگیا

لاہور : پی ایس ایل سیزن 10 کے باقی میچز کا مجوزہ شیڈول سامنے آگیا۔ لیگ کے باقی آٹھ میچز 17 سے 25 مئی تک کرائے جائیں گے ۔ لیگ کےمجوزہ شیڈول کے تحت میچز راولپنڈی اور لاہور میں ہوں گے ۔ پی ایس ایل کا 10 واں ایڈیشن بھارت کی جانب سے جارحیت کی وجہ سے اس وقت ملتوی کیا گیا جب اس کا 27 واں میچ راولپنڈی میں کراچی کنگزاور پشاور زلمی کے ساتھ 8 مئی کو شیڈول تھا۔پہلے باقی 8 میچز دبئی میں منعقد کرنے کا فیصلہ ہوا مگر پھر پی سی بی نے صورتحال اور حکومتی مشورے پر ٹورنامنٹ کو غیرمعینہ مدت کیلیے ملتوی کردیا تاہم بھارت کے ساتھ جنگ بندی کے بعد صورتحال میں بہتری پر اب پی ایس ایل کو ری شیڈول کردیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *