پاکستان نے ایک مرتبہ پھر کشمیر کا مسئلہ عالمی سطح پر اجاگر کردیا، عمر عبد اللہ
سری نگر : مقبوضہ جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے ایک مرتبہ پھر کشمیر کا مسئلہ اجاگر کر دیا ہے ۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق ایک ٹیلی ویژن انٹرویو میں مقبوضہ کشمیر کے وزیراعلیٰ عمرعبداللہ نے کہا کہ اب امریکا بھی ثالث کا کردار ادا کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔
پاکستان کشمیر مسئلے کو عالمی سطح پر لانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ ہم اس مقام پر پہنچ چکے ہیں جہاں ہم نے کبھی سوچا بھی نہ تھا۔ مقبوضہ کشمیر میں غیور اور بہادر پاکستانیوں نے بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پر پاک فوج کے حق میں ریلیاں نکالیں اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔
