پاک فوج کے بھارت کو تاریخی جواب پر شہر شہر ریلیاں
اسلام آباد :بھارتی جارحیت کا تاریخی اور منہ توڑ جواب دینے پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ فوج سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلیاں بھی نکالی جارہی ہیں ۔ پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ریلیوں میں شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے ۔لاہور میں تاجروں نے ریلی نکالی اور پلے کارڈ اٹھا کر فوج کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے بھارتی جارحیت کی پرزور مذمت کی ۔ لکی مروت میں بھارت کو شکست پر عوام کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی اور بھارت مردہ باد کے نعرے لگائے ۔ چترال میں بھی عوام نے ریلی نکالی اور پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا ۔ پشاور کینٹ ،مردان، ڈیرہ اسماعیل خان اورٹانک میں بھی شہری سڑکوں پر نکلے اور پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا۔ سوات میں بھی عوام کی بڑی تعداد نے اپنی بہادر مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا۔ مہمند، نوشہرہ اور قلعہ بالا حصار ریلیاں نکالی گئیں ۔