تازہ ترینخاص خبریں

بھارت کے ائیربیسزدیکھتے دیکھتےکھنڈرات بن گئے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے دشمن کے ساتھ وہی کیا جو ایک باوقار قوم کرتی ہے ۔ پاکستان کے شاہینوں نے چند ہی گھنٹوں میں بھارتی فوج کی توپوں کو ایسا خاموش کیا جسے تاریخ ہمیشہ یاد رکھےگی۔ قوم سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ قوم کومبارک باد پیش کرتے ہیں ۔ غیور پاکستانیوں کو دل کی گہرائیوں سے سلام پیش کرتا ہوں،کوئی ہماری خود مختاری کو چیلنج کرے تو اپنے دفاع میں سیسہ پلائی دیوار بن کر دشمن پر غالب آنا جانتے ہیں۔  بھارت نے کھلی جارحیت کا مظاہرہ کیا، حالیہ دنوں میں دشمن نے جو کیا وہ کھلی جارحیت ہی تھی،ہم نے عسکری تاریخ کا سنہرا باب رقم کیا، بھارت نے ہم پر بلاجواز جنگ مسلط کی، ہم نے بلا تاخیر غیرجانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش کی تھی، اس کے بعد بھی برداشت کا مظاہرہ کیا۔

گھمنڈی دشمن نے ہماری سرحدوں کی خلاف ورزی کی ۔ دشمن کے رافیل طیارے ہمارے آگے ڈھیر اور فیل ہو گئے ۔ قوم افواج پاکستان کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑی ہے۔بھارت کے ائیربیسزدیکھتے دیکھتےکھنڈرات بن گئے، پاکستان کو اصولوں کی بنیاد پر فتح حاصل ہوئی ہے، لمحہ شکر ہے جس میں قوم نے افواج پاکستان پر محبت کے پھول برسائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *