پاک فوج کے ساتھ پوری قوم مگر ایک طبقہ کیوں نہیں تھا ؟
اسلام آباد :پاکستان نے بھارتی فوج کی اینٹ سے اینٹ بجا دی ۔ تابڑ توڑ حملوں کےبعد بھارتی فوج کو اپنے علاقوں کا دفاع کرنا مشکل ہو گیا۔ پاک فوج نے جہاں اہم کامیابیاں سمیٹیں وہیں دنیا بھرمیں دھاک بھی بٹھا دی ۔ ایسے میں پوری قوم پاک فوج کے ساتھ دکھائی دی ۔ ہر طرف ایسےکلمات سننے کو ملے کہ پاکستانیوں کا سر فخر سےبلند ہو گیا۔ ان سارے حالات میں چند چہرے ایسے بھی تھے جنہوں نے فوج کے خلاف روایتی ذہر اگلنا شروع کر دیا۔ ایک سیاسی جماعت سے وابستگی کےباعث ان عناصر نے دل کھول کر اپنی بھڑاس نکالی اور فوج کے خلاف پراپیگنڈا کیا۔ ایک ایسے ہی نوجوان کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حراست میں لیا جس نے عین اسی دوران فیس بک پوسٹ لگائی ۔ جب پاک فوج بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کی تیاری میں تھی ۔ اسی طرح عمران ریاض خان نےبھی اپنی ولاگنگ کے ذریعے ذہر اگلنے کا کام بند نہیں کیا اور یہاں تک کہہ دیا کہ کوئی جنگ نہیں ۔ یہ سب دونوں ممالک کی ڈرامے بازی ہے ۔ اسی طرح دیگر شخصیات نے بھی دل کھول کر پاک فوج کے خلاف پراپیگنڈا کیا اور قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش کی مگر جیت حق اور سچ کی ہی ہوئی ۔ ایسے عناصر بری طرح بے نقاب ہوگئے ۔