پاکستان نے بھارت کا جنگی جنون خاک میں ملا دیا
راولپنڈی : پاکستان نے بھارت کا جنگی جنون خاک میں ملا دیا۔ آپریشن بنیان مرصوص کے نتیجے میں تین بھارتی ایئربیسز سمیت کئی ایئر فیلڈز تباہ کر دیں ۔ پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں مؤثر اور بھرپور جوابی کارروائی جاری ہے ۔ آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ کا آغازہوتے ہی بھارت کی نیندیں اڑ گئیں ۔ پاکستان نے بیاس کے علاقے میں براہموس اسٹوریج سائٹ اور بھارتی ایئر بیس ادھم پور اور پٹھان کوٹ ایئر بیس اور آدم پور ایئر بیس کے علاوہ بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر کے جی ٹاپ کو بھی تباہ کر دیا۔۔ اس وقت پاک افواج کی جوابی کارروائی جاری ہےاوربھارت میں متعدد اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ پاکستان نے بیاس میں براہموس کی سٹوریج جہاں سے پاکستان پر میزائل داغے گئے تھے کو تباہ کر دیا گیا ۔ آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص کے نتیجے میں پاکستان ایئر فورس کے جے ایف 17 تھنڈر کے ہائپر سونک میزائلوں نے آدم پور میں بھارت کا S-400 سسٹم تباہ کر دیا۔
