پاکستان ابھی چھوٹے ہتھیار استعمال کررہاہے ، ڈی جی آئی ایس پی آر
اسلام آباد : ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے جوابی طور پر صرف ایل او سی کی چیک پوسٹوں کوٹارگٹ کیا جارہا ہے ۔ ڈرون اور راکٹ حملے نہیں کئے گئے جبکہ بھارت ہماری شہری آبادی کو نشانہ بنا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پر انڈین آرٹلری کی جانب سے ایل او سی پر شیلنگ ہو رہی ہے ۔ پاکستان کی جانب سے بھارتی فورسز کی جانب سے فائرنگ پر جواب میں صرف ان کی پوسٹوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے، پاکستان کی جانب سے ڈرونز اور راکٹ حملے نہیں کیے جارہے، پاکستان کی جانب سے ایل او سی پر صرف اور صرف ان بھارتی پوسٹوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے جو سویلیز آبادی کو نشانہ بنارہی ہیں۔ بھارت کی جانب سے من گھڑت طور پر کہا گیا کہ پاکستان نے حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارت پر راکٹوں اور ڈورونز سے حملہ کیا۔ یہ 21ویں صدی ہے ہر چیز الیکٹرانکلی موجود ہے اگر پاکستان نے بھارت پر میزائلوں سے حملہ کیا تو بتایا جائے کہا ایسا ہوا ہے ۔
