بھارت کے لاہور، گوجرانوالہ ، سیالکوٹ، شاہ کوٹ ، گھوٹکی میں ڈرون حملے
لاہور، بھارت جارحیت کی تمام حدیں پار کر گیا ۔ پاکستان پر ڈرون سے حملے شروع کر دیئے ۔ لاہور میں بھی ایسے ہی ڈرون کی اطلاعات سامنے آگئیں ۔ صبح سویرے والٹن کے قریبی علاقے میں دھماکے کی آواز سنی گئی ۔ جس کے بعد علاقے کو سیل کر دیا گیا۔ لاہور ایئرپورٹ پر پروازیں منسوخ کر دی گئیں ۔ گوجرانوالہ میں جمعرات کی صبح دو دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جس کے بعد کینٹ کے علاقے میں نصب ایئر ڈیفنس سسٹم متحرک ہوگیا اور ایک بھارتی ڈرون کو نشانہ بنا کر مار گرایا۔ یہ آوازیں اس وقت سنائی دیں جب ایک بھارتی ڈرون نے انتہائی اونچی پرواز کرتے ہوئےپاکستانی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی جسے گوجرانوالہ کینٹ کےایئر ڈیفنس سسٹم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مار گرایا۔ ڈرون گجرات کےقریبی گاؤں ڈنگہ کے قریب گرا ہے،ڈرون کےملبہ کی اطلاع پرپولیس سمیت قانون نافذ کرنےوالے ادارے موقع پر پہنچ گئے۔ اسی طرح شیخوپورہ ، سیالکوٹ ، شاہ کوٹ ، گھوٹکی میں بھی حملے کئے گئے ۔
