خاص خبریں

بھارتی حملے میں مولانا مسعود اظہر کے خاندان سمیت قریبی ساتھیوں کی ہلاکت کی تصدیق

بہاولپور : کالعدم تنظیم جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر کی جانب سے ایک بیان سامنے آیاہے کہ بھارت کیجانب سے بہاولپور میں جامع مسجد سبحان اللّٰہ پر حملے کے نتیجے میں ان کے خاندان کے 10 افراد اور چار قریبی ساتھی بھی جان کی بازی ہار گئے ہیں ۔ بدھ کو جاری بیان میں کہا گیاہے کہ مرنے والوں میں مولانا مسعود اظہر کی بڑی بہن اور ان کے شوہر، مسعود اظہر کے بھانجے اور ان کی اہلیہ، ایک اور بھانجی کے علاوہ ان کے خاندان کے پانچ بچے بھی شامل ہیں۔ منگل کی شب ہونے والے حملے میں مسعود اظہر کے ایک قریبی ساتھی اور ان کی والدہ جبکہ دو دیگر قریبی ساتھی بھی ہلاک ہوئےہیں ۔ انہوں نے بیان میں بھارتی وزیر اعظم کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اس نے ظلم کے سارے ضابطے توڑ دیئے اب کوئی رحم کی امید نہ رکھے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *