بھارت کا پاکستان پر حملہ ، پاک فوج کا منہ توڑ جواب، پانچ طیارے مار گرائے
مظفرآباد: آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت نے اپنی فضائی حدود سے بہاولپور، کوٹلی، مظفرآباد میں میزائل داغے ہیں اور بزدلانہ حملہ کیا ہے جبکہ پاک فوج نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے 5 جہاز مار گرائے ہیں ۔ اب سے کچھ دیر پہلے بزدل دشمن نے پاکستان میں مسجد سبحان اللہ بہاولپور احمد پور ایسٹ کے علاقے میں حملہ کیا۔ کوٹلی اور مظفر آباد میں تین جگہ فضا سے میزائل داغےگئے ۔ ہماری فضائیہ کے جہاز ہمہ وقت تیار ہیں۔ بھارت کا یہ حملہ شرمناک ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس کا جواب اپنی مرضی کے وقت اور مقام پر دے گا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ اس بزدلانہ اور شرم ناک حملے کا جواب بھرپور ہوگا۔ بھارت کی جانب سے مریدکے میں دو میزائل فائر کیے گئے ہیں جو ایک عمارت میں لگے ہیں، مذکورہ عمارت میں بچوں اور بچیوں کے سرکاری اسکول ہیں۔ یہاں الگ الگ مدرسے بھی ہیں، مدارس اوراسکولوں کے علاوہ اس عمارت سے ملحق ایک اسپتال بھی ہے۔ پاک فضائیہ کے طیاروں نے بھارت کے ایک بریگیڈ ہیڈکوارٹرز کو بھی تباہ کر دیا ہے ۔
