ماضی کی مقبول اداکارہ ثانیہ کی شوہر سے علیحدگی کی تصدیق
کراچی : پاکستان شوبز کی معروف سینئر اداکارہ ثانیہ سعید نے پہلی مرتبہ شوہر سے علیحدگی کی تصدیق کی ہے ۔ ثانیہ سعید ایک پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شریک ہوئیں جہاں انہوں نے کہا کہ ان کی شوہر سے علیحدگی ہو چکی ہے۔ اداکارہ کے مطابق یہ فیصلہ باہمی رضا مندی سے اور خوشگوار ماحول میں کیا گیا تھا۔ ان کی ازدواجی زندگی سے کوئی اولاد نہیں ہے اور انہیں اپنی زندگی میں ان مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑا جو اکثر خواتین کو کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے خود کو خوش نصیب قرار دیا کہ انکی علیحدگی بھی باعزت اور سکون سے ہوئی۔