Saturday, June 14, 2025
آس پاس

پنجاب اسمبلی ینگ پارلیمنٹرینزکی صدر کی جانب سے بھارت کے خلاف مذمتی قراردار

لاہور:پنجاب اسمبلی کے ینگ پارلیمنٹرینز فورم (YPF) کی صدر آمنہ حسن شیخ نے بھارت کی جانب سے حالیہ جھوٹے دہشت گرد حملے اور اس کے بعد پاکستان پر لگائے گئے بے بنیاد الزامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایک متفقہ قرارداد  پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی۔اس قرارداد میں آمنہ حسن شیخ نے کہا کہ بھارت کی جانب سے ایک مرتبہ پھر فالس فلیگ آپریشن کے ذریعے جھوٹ کا ایک نیا ڈرامہ رچایا گیا ہے تاکہ اپنی اندرونی ناکامیوں اور سیاسی بحرانوں سے توجہ ہٹائی جا سکے۔ اس طرح کے واقعات اب محض اتفاق نہیں رہے بلکہ ایک منظم حکمت عملی کا حصہ بن چکے ہیں جس کے ذریعے بھارت نہ صرف پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کرتا ہے بلکہ خطے کے امن کو بھی خطرے میں ڈال دیتا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان امن چاہتا ہے، مگر کمزوری نہیں دکھائے گا۔ اگر بھارت نے پاکستان کے خلاف جارحیت کی کوشش کی تو ہمارا جواب وہ ہوگا جو تاریخ یاد رکھے گی۔ پاکستان کی افواج، ریاستی ادارے، اور عوام مکمل طور پر متحد اور تیار ہیں۔ ہم نہ صرف اپنی سرزمین کا دفاع کریں گے بلکہ ہر اس سازش کو بھی بے نقاب کریں گے جو ہماری خودمختاری کے خلاف ہو۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *