خاص خبریں

ملکی سیاسی قیادت کا دورہ آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز ، تفصیلی بریفنگ

اسلام آباد:وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ، وزیر دفاع اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان کے ہمراہ آئی ایس آئی کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا جہاں انہیں ملکی سکیورٹی صورتحال پر مفصل بریفنگ دی گئی۔ بھارت کی بڑھتی ہوئی جارحیت کے تناظر میں روایتی خطرات سے نمٹنے کی تیاری پر بھی بات کی گئی ۔ ملکی قیادت کو علاقائی سلامتی کی تازہ ترین صورتحال، خطرات کی نئی جہتوں، روایتی فوجی چیلنجز، ہائبرڈ وار فیئر اور دہشت گردی کے پراکسی نیٹ ورکس سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی ۔ وزیراعظم نے آئی ایس آئی کی پیشہ ورانہ مہارت اور اسٹریٹجک فہم کی تعریف کی۔وزیراعظم نے کہا کہ  پوری قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔ ہماری فوج دنیا کی سب سے پیشہ ور اور نظم و ضبط کی حامل افواج میں سے ایک ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *