گوجرانوالہ میں دیرینہ دشمنی پر 5افراد قتل
گوجرانوالہ:دیرینہ دشمنی کی بنیاد پر فائرنگ کرکے 5 افراد کو قتل کردیا گیا جب کہ بعد میں پولیس مقابلے کے دوران ملزم بھی پولیس کی فائرنگ سے مارا گیا۔ تھانہ تتلے عالی کی حدود اڑتالی ورکاں میں دیرینہ عداوت نے خطرناک رخ اختیار کر لیا ۔ ملزم عمران شیرو نے معمولی تلخ کلامی کے بعد فائر کھول دیا پانچ افراد موقع پر دم توڑ گئے ۔ قتل ہونے والوں میں 28 سالہ عثمان ورک، 28 سالہ وقاص، 40 سالہ عمران عاشق، 18 سالہ عمر اور افضل شامل ہیں۔ زخمی ہونے والے شخص کی شناخت گن مین سلمان کے طور پر ہوئی ہے جو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس کے مطابق مرنے والوں میں عثمان ورک کا ایک گن مین اور قریبی دوست بھی شامل ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے آر پی او گجرانوالہ سے فوری رپورٹ طلب کی ہے ۔