خاص خبریں

سالمیت کو چیلنج کیا تو پوری طاقت سے جواب دیں گے ، آرمی چیف

راولپنڈی : آرمی چیف نے کہا ہے کہ پاکستان خطے اور دنیا میں امن کا خواہاں ہے، تاہم اگر پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو چیلنج کیا گیا تو قوم کی عزت اور عوام کی سلامتی کے تحفظ کے لیے بھرپور طاقت سے جواب دیا جائے گا۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سپہ سالار نے جی ایچ کیو میں 15ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے سماجی و اقتصادی حالات میں بہتری کے لیے حکومت کی مسلسل کوششوں کی تعریف کرتےہیں۔ موجودہ اور مستقبل کے ترقیاتی منصوبوں کی وسعت ان تمام گمراہ کن پروپیگنڈوں کو رد کرنے کے لیے اقدامات کافی ہیں ۔ سپہ سالار کا کہنا تھا کہ کئی منصوبے اب نتائج دے رہے ہیں جن سے بلوچستان کے عوام براہ راست مستفید ہو رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *