عالمی خبریں

غزہ میں بحران شدید ، تین لاکھ بچے موت کے قریب

غزہ : غزہ میں اسرائیلی محاصرے اور امداد کی بندش کے باعث غذائی بحران شدید ہو چکا ہے ۔ گھروں میں فاقے ہیں جبکہ اسی فاقہ کشی کی وجہ سے تین لاکھ بچے موت کے قریب ہو رہے ہیں ۔ رپورٹس کے مطابق ساڑھے 3 ہزار سے زائد شیر خوار بچوں کی جانیں فارمولا دودھ اور ضروری غذائیت کی عدم دستیابی کے باعث براہ راست خطرے میں ہیں ۔ اسرائیل نے 2 مارچ کو ہر قسم کی امداد کی غزہ میں رسائی پر پابندی لگا دی۔  جو اب تک برقرار ہے۔بین الاقوامی امدادی تنظیم اوکسفیم نے اس صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ “غزہ کے بچوں کی حالتِ زار پر افسوس ہے ۔ بہت بڑا بحران جنم لینے والا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *