Saturday, June 14, 2025
آس پاسپاکستان

سرگودھا میں 6بچیاں گندم ذخیرہ کرنے والے ٹینک میں پھنس کر جاں بحق

سرگودھا (آصف جوئیہ ) کوٹ مومن کے نواحی علاقہ جناح کالونی میں قیامت خیز منظر ، گھر میں کھیلتے ہوئے 6 معصوم بچیاں گندم کے بھڑولے میں پھنس گئیں اور دم گھٹنے سے موت کی وادی میں چلی گئی ۔ جاں بحق ہونے والوں میں 7 سالہ مریم ، 6 سالہ سونیا، 1 سالہ دعا فاطمہ ، 4 سالہ سویرا رانی ، 6 سالہ آمنہ اور 8 سالہ سمیہ شامل ہیں ۔ افسوسناک واقعہ تحصیل کوٹ مومن کے نواحی علاقہ جناح کالونی میں پیش آیا۔ گھر میں  گندم کے ٹینک کو صاف کرنے کے بعد گھر والے باہر کسی کام سے گئے ہوئے تھے ۔ چھ بچیاں کھیلنے کے لئے نیچے لیٹتے ہوئے ٹینک کے اندر داخل ہو گئیں جہاں وہ پھنس گئیں اور دم گھٹنے سے چل بسیں ۔ علاقہ میں قیامت صغریٰ کا منظر ہر آنکھ اشکبار ہو گئی ۔ مزید تحقیقات کی جارہی ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *