تازہ ترین

پاکستانی سفیر کا ملکی دفاع میں ایٹمی حملے کا عندیہ

اسلام آباد : پاکستان نے بھارت کیخلاف اپنے دفاع میں جوہری اور روایتی دونوں طاقت استعمال کرنے کا عندیہ دے کر بھارت کی نیندیں اڑا دیں۔ پاکستان کے سفیر محمد خالد جمالی نے بھارت کو ایک بار پھر خبردار کیا ہے اور واضح کیا ہے کہ بھارت کی جانب سے حملہ کیا گیا تو مکمل طاقت سے  اسے جواب ملے گا۔ یہ جواب روایتی ہتھیاروں کے ساتھ ساتھ ایٹمی ہتھیاروں کا بھی ہو سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس انٹیلی جنس شواہد ہیں کہ بھارت پاکستان پر حملہ کرنے کی  پلاننگ کررہاہے ۔ بھارت اس سے قبل بھی متعدد فالس فلیگ آپریشنز کر کے الزام پاکستان کے سر تھوپ چکا ہے، پانی کے مسئلے پر کسی بھی جارحیت کا جواب جنگ سے ہوگا، بھارت کی جانب سے حملے کی صورت میں پاکستان اپنی سرحدوں کے دفاع میں کسی بھی حد تک جا سکتا ہے ۔ ہم بھارتی جنگی پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *