تازہ ترینخاص خبریں

فوجی عدالتوں میں سویلینز کے کیس پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد : سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت مکمل  کر لی اور فیصلہ بھی محفوظ کرلیا۔ دوران سماعت اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان  نے اپنے دلائل مکمل کیے جس کے بعد آئینی بینچ نے کہا کہ کیس کا فیصلہ اسی ہفتےآجائے گا۔ جسٹس امین الدین خان  نے کہا کہ شارٹ آرڈر اسی ہفتے میں جاری ہوگا۔ دوران سماعت اٹارنی جنرل نے مؤقف اپنایا کہ اپیل کا حق دینے کیلئے سپریم کورٹ کا آئینی بنچ آبزرویشن دے۔ پارلیمنٹ کو قانون سازی کیلئے کہنے کی مثال میں ایک عدالتی فیصلہ آچکا ہے ۔ سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ آن ریکارڈ ہے ۔ جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ اس فیصلے میں تو پارلیمنٹ کو باقاعدہ ہدایت جاری ہوئی تھیں  اس وقت پارلیمنٹ کو قانون سازی کیلئے چھ ماہ کا وقت دیا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *