تازہ ترینخاص خبریں

دہلی ریڈار پر ۔۔ پاکستان کا 450کلومیٹر کی رینج والے ابدالی میزائل کا کامیاب تجربہ

راولپنڈی : پاکستان نے زمین سے زمین تک ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے والے جدید ٹیکنالوجی سے لیس میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے ابدالی میزائل کا کامیاب تجربہ کر کے دشمن پر دھاک بٹھا دی ہے ۔ یہ میزائل زمین سے زمین پر 450کلومیٹر تک مار کر سکتا ہے ۔ اس میزائل میں جدید نیوی گیشن سسٹم نصب ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈر آرمی اسٹرٹیجک فورسز نے تربیتی لانچ کا مظاہرہ کیا۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے کامیاب میزائل تجربے پر انجینئرز اور سائنسدانو ں کو مبارکباد دی۔  صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے بھی سائنسدانوں اور انجینیرز کو مبارکباد دی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *