تازہ ترینخاص خبریں

قوم دفاع وطن کے لئے فوج کے ساتھ ہے ، آرمی چیف

راولپنڈی :آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ مسلح افوج دفاع وطن کے لیے اپنے عوام کے ساتھ متحد ہو کر کھڑی ہے ۔ آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں خطے کی موجودہ صورتحال بالخصوص پاک بھارت کشیدگی اور علاقائی سلامتی کا جامع جائزہ لیا گیا۔ فورم نے پاکستان کی مسلح افواج کی کسی بھی جارحیت یا مہم جوئی کے خلاف ملک کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کو برقرار رکھنے کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔اعلامیے میں مزید بتایا گیا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے مسلح افواج کی غیر متزلزل پیشہ وارانہ مہارت، ثابت قدم حوصلے اور آپریشنل تیاریوں کو سراہا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *