Saturday, June 14, 2025
آس پاس

حجرہ شاہ مقیم  بڑی دیہاڑی کے چکر میں پولیس کی پرائیوٹ ریڈ، لینے کے دینے پڑ گئے

حجرہ شاہ مقیم : ایس ایچ او حافظ اطہر کے کار خاص ناصر علی کا پرائیوٹ گن مین کے ہمراہ چھاپہ ، جنڈو والا میں پرائیوٹ ریڈ کے دوران ملزموں کی فائرنگ سے ریڈ کرنے والے تینوں اہلکار زخمی  ہوگئے ۔ زخمی ہونے والوں میں کانسٹیبل مرید حسین ، دو پرائیوٹ گن مین ملک احمد اور عبد اللہ شامل ہیں ۔   تھانہ حجرہ شاہ مقیم کےایس ایچ او حافظ اطہر رشید کے بارے میں معلوم ہوا ہےکہ انہوں نے ناصر علی سب انسپکٹر کو ساتھ ملایا ہوا ہے ، پرائیویٹ گن مین  عبداللہ بھی اس گروپ کا حصہ ہے جو کہ ریکارڈ یافتہ ملزم ہے ۔ اسی طرح اور بدنام زمانہ ٹاؤٹ احمد نائی بھی اسی گینگ کا حصہ ہے ۔  اس گروپ  نے جنڈو والا میں ریڈ کی ۔ ذرائع کےمطابق امین عرف امینی کو چند روز پہلے ہی تھانہ ایس ایچ او حجرہ شاہ مقیم نے گرفتارکیا تھا اور مبینہ طور پر بھاری رشوت لے کر چھوڑ دیا تھا۔ پولیس پارٹی نے ملزم امین عرف امینی کو گرفتار کرنے کے لئے ریڈ کی تو اس دوران آگے سے سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا ۔ فائرنگ سے کانسٹیبل مرید حسین ، دو پرائیوٹ گن مین ، ملک احمد نائی اور محمد عبد اللہ زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *