Saturday, June 14, 2025
آس پاس

یونیک گروپ کے زیر اہتمام محنت کشوں کے عالمی دن پر سیمینار

لاہور: یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز کے زیر اہتمام محنت کشوں کے عالمی دن کی مناسبت سے واک اور سیمینار کا انعقاد کیاگیا جس کی صدرات چیئرمین یونیک گروپ پروفیسر عبدالمنان خرم نے کی جبکہ تقریب کے مہمان خصوصی ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب شعیب صدیقی تھے۔ تقریب میں دیگر مہمان گرامی میں صدر حقوق خلق پارٹی فاروق طارق، اور صدر ویمن ورکرآرگنائزیشن رفعت معقصود تھیں۔ واک کا آغاز یونیک گرلز کالج 109-Aسے کیا گیا جو یونیک ہیڈ آفس پر آختتام پذیر ہوئی۔واک کے بعد یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز کے ڈاکٹر نثار احمد رانا آڈیٹوریم میں سیمنار منعقد ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین یونیک گروپ پروفیسر عبدالمنان خرم نے کہا کہ آج محنت کشوں کو خراج تحسین پیش کرنے کادن ہے جو معمولی اجرت کے لیے اپنا خون پسینہ ایک کردیتے ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب شعیب صدیقی نے کہا کہ یہ امر قابل ستائش ہے کہ یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنزکی جانب سے عالمی یوم مزدور کے حوالے سے بچوں میں آگاہی فراہم کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ بچے قوم کا مستقبل ہیں ان کی موثر تربیت کے لیے ناگزیز ہے کہ ان میں مختلف موضوعات کے حوالے سے آگاہی فراہم کی جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *