بھارت 24 سے 36گھنٹے میں حملہ کر سکتا ہے ، وزیر اطلاعات کی ہنگامی پریس کانفرنس
اسلام آباد : بھارت کی جانب سے 24 سے 36گھنٹے میں حملے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ۔ رات گئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کو مصدقہ اطلاعات ملی ہیں کہ بھارت اگلے چوبیس سے چھتیس گھنٹوں میں کوئی گڑ بڑ کر سکتا ہے ۔ پہلگام واقعے کو جواز بنا کر پاکستان کے خلاف فوجی کارروائی کا منصوبہ بنایا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعے پر الزامات بے بنیاد اور من گھڑت ہیں ۔ پاکستان ان الزامات کو مسترد کرتا ہے ۔ پاکستان بھارت کی جانب سے خود کو خطے میں جج، جیوری اور جلاد کے طور پر پیش کرنے کے رویے کو سختی سے مسترد کرتاہے۔
