پاکستان

ہسپتال کی سروسز بند کرنے پر ننکانہ صاحب ہسپتال کے 7ڈاکٹر معطل

ننکانہ صاحب : لاہورمال روڈ پراحتجاج میں شرکت اورننکانہ صاحب ہسپتال کی سروسز بند کرنے پر ضلع ننکانہ کے سرکاری ہسپتالوں میں تعینات سات ڈاکٹرز نوکری سےبرطرف کر دیئے گئے۔لاہورمال روڈ پر جاری احتجاجی دھرنے میں شرکت اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ننکانہ صاحب میں او پی ڈی اور ایمرجنسی سروسز بند کرنے کے باعث مریضوں کوعلاج معالجے کی سہولیات سےمحروم کیا گیا جس پر محکمہ صحت پنجاب نے سخت ایکشن لےلیا۔سیکرٹری ہیلتھ اینڈ پاپولیشن پنجاب کےحکم پر ضلع ننکانہ صاحب کےسرکاری ہسپتالوں میں تعینات سات ڈاکٹرز کو نوکری سےفارغ کر دیا گیا ہےجوسروسز میں رکاوٹ پیدا کر رہے تھےاورملازمین میں منفی پراپیگنڈا پھیلا رہے تھے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق مریضوں کودرپیش مشکلات اور علاج کے حق سے محروم کرنا ناقابل برداشت ہےاورنظم وضبط کو برقرار رکھنے کے لیے مزید بھی سخت اقدامات کیےجائیں گے۔ شہریوں نے محکمہ صحت کے اقدام کوسراہا اورامید ظاہرکی کہ آئندہ عوام کوصحت کی بنیادی سہولیات سےمحروم نہیں کیاجائےگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *