پاکستان کا بھارت کو پہلا تھپڑ،ایل او سی پر کواڈ کاپٹر مارگرایا
راولپنڈی : پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر کارروائی کرتے ہوئے بھارتی کواڈ کاپٹر مار گیا۔ رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی ذرائع نےبتایا ہے کہ بھمبر کے علاقے مناور سیکٹر میں دشمن نے کواڈ کاپٹر کے ذریعے جاسوسی کرنے کی کوشش کی ۔ پاک فوج نے بروقت کارروائی کر کے دشمن کی اس مذموم کوشش کو ناکام بنا دیا۔ یہ واقعہ پاک فوج کی مستعدی، پیشہ ورانہ مہارت اور دفاعی تیاری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔پاک فوج دشمن کی کسی بھی جارحیت کا فوری اور مؤثر جواب دینے کے لیے ہر دم تیار ہے۔ پوری قوم افواجِ پاکستان کے ساتھ ملکر دشمن کو ہر محاذ پر منہ توڑ جواب دیں گی۔واضح رہے کہ بھارتی وزیر دفاع اس سے قبل پاکستان کے مختلف مقامات پر حملہ کرنے کے گیدڑ بھبکی دے چکے ہیں جس پر پاکستانی وزیر خارجہ خواجہ آصف نے منہ توڑ جواب دینے کی وارننگ دی تھی
