بھارت کے جارحانہ عزائم کے جواب پر پاکستان میں میمز کا طوفان
لاہور : بھارت نے جارحیت دکھا کر ایک مرتبہ پھر خطے کے حالات خراب کر دیئے ہیں ۔ ایسے میں جہاں بھارتی میڈیا جنگ کے موڈ میں ہے اور دن رات کی ٹرانسمیشن کر رہا ہے ۔ وہیں پاکستانی میڈیا میں سکون ہےاور پاکستانی سوشل میڈیا پر ایک طوفان ہے ۔ جی ہاں ۔ یہ طوفان ہے میمز کا۔میمز کے طوفان سے اندازہ ہوتا ہے کہ پاکستانی کیا سوچ رہے ہیں یعنی ہر پاکستانی مذاق کے موڈ میں ہے اور بھارتی کو کھری کھری سنا رہا ہے آئیں زرا کچھ میمز پر نظر ڈالیں ۔ ایک صارف نے کہا کہ وہ دہلی فتح کرنے کے بعد وہاں چکڑ چنے کی ریڑھی لگائیں گے۔ایک فیصل آبادی صارف نے لکھا کہ کترینہ کیف تے میری اے ۔ دوسرے نے جواب دیا کہ کترینہ تم رکھ لینا۔ مال غنیمت میں عالیہ بھٹ میں لے جاؤں گا۔ میمز کے طوفان میں ایک میم یہ بھی آئی کہ انڈیا پر قبضہ کرنے کے بعد آئی پی ایل میں پریتی زینٹا کی ٹیم نئے سرے سے بنائی جائے گی ۔
اسی دوران ایک صارف نے لکھا کہ اکشے کمار کو اڈیالہ جیل لا کر بند کر دیا جائے گا۔ اسی کی حرکتیں نہیں ٹھیک ۔ میمز کے طوفان میں ایک صارف نے معروف بھارتی نیوز اینکر کی ویڈیو شیئر کی اور لکھا کہ دہلی پر قبضے کے بعد اس اینکر کے ساتھ بلیک کافی پینے جائیں گے ۔ میمز کے طوفان پر بھارت کا خوب مذاق بن رہا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ مودی سرکار نے پاکستان کے لئے نیوز چینلز پر پابندی ہی لگا دی ۔ اسی طرح کئی پاکستانی یوٹیوبرز کو بھی پابندی کا سامنا ہے ۔ مودی حکومت نے شعیب اختر کا یو ٹیوب چینل بھی بھارت میں بند کر دیا جس سے اندازہ ہوتاہے کہ جنگ کے چکرمیں بھارت کی بہت کلاس لگ رہی ہے ۔
