پنجاب پبلک سروس کمیشن کے زیر اہتمام 83ہزار سے زائد امیدواروں کے تحریری امتحانات
لاہور: تراسی ہزارسےزائدامیدواروں کےتحریری امتحانات تیسرےروزبھی پنجاب پبلک سروس کمیشن کےزیرانتظام لیے جارہےہیں.چیئرمین پنجاب پبلک سروس کمیشن لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد عبدالعزیزنےمختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا. سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن افضال احمد اور ممبران پی پی ایس سی نے مختلف امتحانی مراکز کا بھی دورہ کیا۔
امتحانات لاہورسمیت پنجاب کی سات ڈویژن جن میں سرگودہا، فیصل آباد، راولپنڈی، ملتان، ڈی جی خان اور بہاولپور میں لیے گئے ۔ممبر پی پی ایس سی ڈاکٹر راشد منصور نے ملتان میں قائم امتحانی مراکز کا دورہ جبکہ ممبر زاہد حسین نے فیصل آباد کے امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔ اسی طرح ممبر نصیر احمد خان نے لاہور میں قائم مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔ ممبر پی پی ایس سی عارف نواز خان نے راولپنڈی میں قائم سینٹرز جبکہ سرفراز احمدوڑائچ نے سرگودھا میں قائم مختلف امتحانی مراکز کے دورے کئے ۔
