Saturday, June 14, 2025
شوبز

پاکستانی شوبز میں خواتین کے ساتھ مرد اداکار بھی ہراسانی کا شکار

کراچی : پاکستان کی شوبز انڈسٹری میں مرد اداکاروں کے ساتھ بھی جنسی ہراسانی کا واقعہ سامنے آیاہے ۔ ڈرامہ انڈسٹری کے اُبھرتے ہوئے اداکار احمد رفیق نے کہا کہ ان کے ساتھ ہراسانی کا واقعہ پیش آیا تھا اور وہ اب بھی یہ سوچ کر پریشان ہو جاتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں میں تھے۔ اس وقت وہ صرف انیس سال کے تھے۔ دوران انٹرویو انہوں نے کھل کر کہا کہ نئے فنکار جب انڈسٹری میں آتے ہیں تو اکثر طاقتور شخصیات کے ہاتھوں ہراسانی کا سامنا کرتے ہیں۔ جب وہ خود ایک ایسے واقعے کا شکار ہوئے تو وہ دو دن تک صدمے کی کیفیت میں رہے، انہیں سمجھ نہیں آ رہا تھا کہ کیا کریں اور کیسے ردعمل دیں۔ اس موقع پر انہوں نے ایک حساس پہلو کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ تب انہیں اندازہ ہوا کہ خواتین کو ایسی صورتحال میں کیسا محسوس ہوتا ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *