ایرانی بندرگاہ کے اکنامک زون میں دھماکہ
تہران : ایران کی معروف بندرگاہ کے اکنامک زون میں آگ بھڑک اٹھی ہے جس سے بڑے پیمانے پر نقصان کی اطلاعات ہیں ۔ ایرانی میڈیا میں شائع ہونے والی تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ بندر عباس میں واقع شہید رجائی بندرگاہ کے سپیشل اکنامک زون میں دھماکا ہوا ہے جس میں دیکھا جا سکتاہے کہ دھواں کے بادل فضا میں بلند ہو رہے ہیں ۔ بندر عباس پر دھوئیں کے بادلوں کو دور دور سے دیکھا گیا۔ بندر عباس ایمرجنسی سروسز کے ترجمان کے مطابق اب تک 500 سے زائد افراد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔ زخمیوں کو بندر عباس کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے ۔ اس علاقے میں زیادہ تر دفتری عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ بندرگاہ کے ایک ملازم نے بتایا کہ ’متعدد ملازمین اب بھی ان منہدم چھتوں کے نیچے پھنسے ہوئے ہیں اور ہم انھیں بچانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔
