فور جی اور فائیو جی کا زمانہ ہوا پرانا، چین نے 10جی متعارف کروا دیا
بیجنگ : چین کے انٹرنیٹ ماہرین نے ایک مرتبہ پھر دنیا کو حیران کر دیا ۔ جدید ترین ٹیکنالوجی میں اہم سنگ میل کی وجہ سے چین کے آئی ٹی ماہرین سب سے آگے نکل گئے ۔
چین کی سرکاری کمپنی یونی کوم اور ٹیکنالوجی جائنٹ ہواوے نے اپنے مشترکہ نیٹ ورک کو صوبے ہیبائی کی سونن کاؤنٹی میں لانچ کیا۔ یہ نیا سسٹم موجودہ فائبر-آپٹک پرڈیٹا منتقلی، رفتار اور کارکردگی کو حیران کن طور پر تیز اور بہترین بنا چکا ہے ۔ آزمائش میں سامنے آنے والے نتائج سے معلوم ہوا کہ اس سسٹم کی ڈاؤن لوڈ اسپیڈ 9834 میگا بِٹس فی سیکنڈ، اپ لوڈ اسپیڈ 1008 میگا بِٹ فی سیکنڈ اور تاخیر صرف 3 ملی سیکنڈ کی ہے جو کہ روایتی 1 جی براڈ بینڈ سے 10 گُنا بہتر ہے۔