Saturday, July 12, 2025
تازہ ترین

عمران خان نے چیف جسٹس سپریم کورٹ کے نام خط لکھ دیا

اسلام آباد : عمران خان نے آرمی چیف کے بعد چیف جسٹس کو خط لکھ دیا ہے ۔  پی ٹی آئی رہنماؤں نے یہ خط  چیف جسٹس تک پہنچادیا، سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ یہ کھلا خط ہے جو عوام تک بھی پہنچ جائے گا۔ علیمہ خان سپریم کورٹ پہنچ گئیں اور خط چیف جسٹس کی ڈاک کے حوالے کر دیا۔ عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ بھی سپریم کورٹ پہنچے اور کہا کہ عمران خان سے ملاقاتوں سے متعلق خط چیمبر میں دیا ہے اور چیف جسٹس کے پاس یہ پہنچ جائے گا۔ خط کا متن 10 صفحات پر مشتمل ہے، خط میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف مقدمات کا حوالہ دیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *