تازہ ترین

بھارتی میڈیا کے جھوٹے دعوے بے نقاب، پہلگام حملے کے متاثرین زندہ و سلامت نکلے

پہلگام : پہلگام حملے کے حوالے سے بھارتی میڈیا کا جھوٹ  ایک بار پھر بے نقاب  ہو گیا۔ پہلگام حملے میں مبینہ طور پر ہلاک بھارتی نیول آفیسر سے منسوب تصاویر اور ویڈیوز جعلی نکلیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل  بھارتی جوڑے کی ویڈیو میں زندہ ہونے کا انکشاف سامنے آگیا۔ زندہ بھارتی جوڑے کی پرانی تصاویر مبینہ طور پر ہلاک افراد کے ساتھ منسوب کی گئیں۔ ویڈیو میں لڑکی کو سنا جا سکتا ہے کہ’’ہم زندہ ہیں، معلوم نہیں کہ ہماری تصاویر کو  بھارتی میڈیا پر کیوں چلایا جا رہا ہے‘‘ہماری تصاویر کو نیول آفیسر اور اس کی اہلیہ کے طور پر دکھایا جا رہا ہے جو سمجھ سے بالاتر ہے۔ ان تصاویر کے میڈیا پر چلنےسے ہم اور ہمارے اہلخانہ بہت پریشان ہیں۔ بھارتی جوڑے نے کہا کہ بھارتی عوام تمام بھارتی نیوز چینلز اور اخبارات کو رپورٹ کریں کہ ہماری جعلی تصاویر نہ چلائیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *