خاص خبریں

کراچی میں واٹر ٹینکر کی تیز رفتاری کے باعث ایک اور حادثہ ، بچہ جاں بحق

کراچی : کراچی میں واٹر ٹینکر اور سوزوکی میں تصادم کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق جب کہ خواتین سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام  نے بتایا کہ  حادثہ گلشن حدید الجنت شادی ہال کے قریب پیش آیا۔

جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی شناخت کا عمل مکمل ہو گیا ہے ۔ حادثے میں جاں بحق بچے کی عمر ڈیڑھ سال تھی، شناخت ساحل ولد نعیم  کے نام سے ہوئی۔زخمیوں میں 30 سالہ آصف، 17 سالہ بختاور، 26 سالہ ارم شامل ہیں ۔  50 سالہ عزیزا، 50 سالہ کمالہ نامی خواتین بھی اسپتال منتقل کردی گئیں۔ پولیس نےکہا کہ سوزوکی اور واٹر ٹینکر کو ٹینکر ڈرائیور سمیت  تحویل میں لے لیا ہے، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔اس سے قبل بھی واٹر ٹینکرز مختلف حادثات کا باعث بن چکے ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *