کیپ کٹ کے مقابلےمیں میٹا کا ایک نئی ویڈیو ایڈیٹنگ ایپ لانے کا اعلان
واشنگٹن : جنوری 2025 میں میٹا کی جانب سے ایک نئی ویڈیو ایڈیٹنگ ایپ انسٹا گرام صارفین کے لیے متعارف کرانے کا اعلان سامنے آیا ہے ۔
ایڈیٹس نامی ایپ کو اب جاکر صارفین کے لیے پیش کر دیا گیا ہے اور اس کا مقصد ٹک ٹاک کی ایڈیٹنگ ایپ کیپ کٹ کو ٹف ٹائم دینا ہے ۔ اس نئی ایپ میں میٹا کی دیگر ایپس کے مقابلے میں زیادہ ایڈوانسڈ ایڈیٹنگ ٹولز صارفین کو دستیاب ہوں گے۔اس کا ان ایپ کیمرا صارفین کو 10 منٹ کی ویڈیو بنانے کا موقع فراہم کرے گا جسے بہترین کوالٹی کے ساتھ انسٹا گرام پر پوسٹ کرنا آسان ہو جائے گا۔ اس میں مختلف مقبول ایڈیٹنگ ایفیکٹس جیسے گرین اسکرین اور انسٹا گرام کی میوزک کیٹلاگ بھی دستیاب ہوگی۔