کرسٹن سٹیورٹ نے گرل فرینڈ ڈیلن میئر سے شادی کرلی
لاس ایجنلس : بالی وڈ کی معروف اداکارہ کرسٹن اسٹیورٹ نے اپنی گرل فرینڈ ڈیلن میئر سے شادی کر لی ۔ ہم جنس پرستی کے قانون کے تحت ہونے والی شادی سے پہلے دونوں خواتین چھ سال تک ڈیٹنگ کرتی رہیں ۔ کرسٹن اسٹیورٹ اور ڈیلن میئر کی پہلی ملاقات 2013 میں فلم کے سیٹ پر ہوئی بعد ازاں 2019 میں کرسٹن نے گرل فرینڈ ڈیلن میئر کے ساتھ انسٹا گرام پر اپنے ہم جنس پرست رشتے کی تصدیق کی ۔ 2 سال بعد 2021 میں کرسٹن اور ڈیلن کی جانب سے اپنی منگنی کا باقاعدہ اعلان بھی کیا گیا۔
کرسٹن اسٹیورٹ نے انکشاف کیا تھا کہ’ میں نے ڈیلن کو نہیں بلکہ ڈیلن نے مجھے پروپوز کیا تھا تاہم اب جوڑی نے ایسٹر کے موقع پر لاس اینجلس میں واقع گھر میں منعقدہ تقریب میں باقاعدہ شادی کرلی جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔جوڑی کی جانب سے حال ہی میں شادی کا باقاعدہ لائسنس بھی عدالت سے حاصل کیا ہے ۔