چین نے امریکا سے تجارتی مذاکرات پر آمادگی ظاہر کر دی
بیجنگ: چینی وزارت خارجہ کے حکام نے کہا ہے کہ وہ امریکا کے ساتھ تجارتی مذاکرات کرنے کے لیے تیار ہیں۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکن نے پریس بریفنگ میں کہا کہ ہم نےپہلے ہی کہہ دیا تھا کہ ٹیرف اور تجارتی جنگوں میں کوئی فریق فاتح نہیں ہوتانہ ہی اس سے کچھ حاصل ہوتا ہے ۔ مذاکرات کے لیے ہمارےدروازے کھلے ہیں۔ چین امریکاکے ساتھ تجارتی مذاکرات میں سنجیدگی دکھائے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اشارہ دیا تھا کہ اگر دونوں ممالک کے درمیان معاہدہ ہو جائے تو چین پر عائد بھاری محصولات میں کمی ممکن ہے ۔
