خاص خبریںعالمی خبریں

پوپ فرانسس 88سال کی عمر میں انتقال کر گئے

ویٹی کن :رومن کیتھولک چرچ کے 266ویں پوپ فرانسس 88 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔پوپ فرانسس پچھلے کچھ مہینوں سے پھیپھڑوں کی بیماری اورنمونیا میں مبتلا تھے۔ اس کے باوجود انہوں نے ایسٹر اتوار کے روز دعا کرائی ۔ویٹی کن کےمطابق پوپ فرانسس کی آخری رسومات Basilica of Santa   میں ادا کی جائیں گی جس کی انہوں نے خود وصیت میں ہدایت کی تھی۔ویٹی کن کی جانب سے جاری بیان میں پوپ فرانسس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ان کی پوری زندگی خُداوند اور چرچ کی خدمت کے لیے وقف رہی۔پوپ فرانسس کا اصل نام خورخے ماریو برگولیو تھا، ارجنٹینا کے شہر بیونس آئرس میں پیدا ہوئے اور 2013 میں پوپ منتخب ہوئے۔وہ پہلے پوپ ہوں گے جنہیں ویٹی کن کے باہر دفن کیا جائے گا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *