کھیل

جان سینا کامنفرد ریکارڈ ، 17ویں بار ریسلنگ کے ورلڈ چیمپئن بن گئے

کیلیفورنیا : پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقبول ریسلر اور اداکار جان سینا نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر کے سب کو حیران کر دیا ہے ۔ انہوں نے پھر ورلڈ چیمپئن بیلٹ جیت لی ۔ یہ ایسا ریکارڈ ہے جوکوئی ریسلر نہیں بنا سکا۔ جان سینا نے ریسل مینیا 41 کے مین ایونٹ میں کوڈی روڈز کو شکست دی اور اس طرح وہ 17ویں بار چیمپئن بن گئے ۔ اس سے قبل رک فلیئر 16 بار چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کرچکے تھے۔ جان سینا نے ڈبلیو ڈبلیو ای کی تاریخ کے سب سے طویل عرصے تک فیس یا ہیرو جیسی شخصیت رہنے کے بعد ہیل (heel) بن کر بھی نیا عالمی ریکارڈ بنایا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *