ن لیگی اعلیٰ قیادت کی پانی تقسیم پر پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت
اسلام آباد : مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت نے متنازع کینال منصوبے پر سندھ کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے ۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعظم شہباز شریف نے نوازشریف سے مشاورت کے بعد متنازع کینال منصوبے پر پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کردی۔
وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثنا اللہ خان نے اس حوالے سے کہا کہ وسائل کی منصفانہ تقسیم پر مکمل یقین رکھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی وفاق کا حصہ ہے، آئینی عہدوں پر رہتے ہوئے بات زیادہ ذمہ داری سے کرنی چاہئے، ہمیں پی پی پی کی قیادت بہت احترام ہے اور رہے گا۔ 1991ء میں صوبوں کے درمیان طے پانے والے معاہدے اور 1992ء کے ارسا ایکٹ کی موجودگی میں کسی سے ناانصافی نہیں ہوگی ۔ کسی صوبے کا پانی دوسرے صوبے کے حصے میں نہیں جا سکتا، اس امر کو یقینی بنانے کے لیے ملک میں آئینی طریقہ کار اور قوانین موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پانی کے معاملے میں سیاست نہیں کرنی چاہیے ۔
