آس پاس

قیصر شریف کو تنظیمی ذمہ داریاں ، شکیل ترابی جماعت اسلامی کے نئے سیکرٹری اطلاعات مقرر

لاہور : امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے شکیل احمد ترابی کو سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی مقرر کر دیا۔ نئے سیکرٹری اطلاعات نے مرکز جماعت منصورہ میں اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔  شکیل احمد ترابی زمانہ طالب علمی سے تحریک اسلامی سے وابستہ  رہے ۔ جمعیت طلبہ میں مختلف ذمہ داریوں پر فائز رہے۔ شکیل ترابی جماعت اسلامی کشمیر سے وابستہ رہے۔ وہ میڈیا امور کا وسیع تجربہ رکھتےہیں۔ موجودہ سابق سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف کو جماعت اسلامی کی تنظیمی ذمہ داریاں دینے کا فیصلہ کیاگیا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *