خاص خبریں

دہشت گردوں کو عبرتناک شکست دیں گے ، وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم شہبازشریف نےکہاہےکہ پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھنے والے دہشت گردوں کو عبرت ناک شکست سے دوچارکریں گے۔  سکیورٹی صورتحال پر جائزہ اجلاس میں شہبازشریف نے کہا کہ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے  کے لیے ہمارا جہاد جاری رہے گا۔ دہشت گردوں کو ایسی عبرتناک شکست دیں گے کہ وہ جرات ہی نہیں کریں گے کہ پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھ سکیں ۔ دشمن ہماری معاشی کامیابیوں سے خائف ہو چکے ہیں یہی وجہ ہے کہ نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ دہشت گردی اور انتہاپسندی کے مکمل خاتمے کے لیے وفاقی حکومت  تمام صوبوں کی استعداد بڑھانے  کے لیے بھرپور تعاون یقینی بنائے گی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *