تازہ ترین

سوات میں فورسز کی کارروائی ، کالعدم تحریک طالبان کے چار دہشت گرد ہلاک

سوات :سکیورٹی فورسز نےسوات میں کارروائی کرتے ہوئے 4 ٹی ٹی پی دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر مشترکہ آپریشن کیا گیا۔ فورسز کے مشترکہ آپریشن سے 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔ علاقے میں مزید دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے ۔ آئی ایس پی آرکے مطابق دہشت گردی کے خاتمے کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *