تازہ ترینخاص خبریں

دہشت گردوں کی دس نسلیں بھی نقصان نہیں پہنچا سکتیں، آرمی چیف

اسلام آباد : آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز(ملٹری)  کا اوورسیز پاکستانیز کنونشن سے  پرجوش اور ولولہ انگیز خطاب، پرجوش خطاب کے دوران اوورسیز پاکستانیوں کے پاکستان زندہ باد اور پاکستان کا مطلب کیا کے نعرے گونجتے رہے ۔ آرمی چیف نے  اوورسیز پاکستانیوں اور کردار کو دل کھول کر سراہا۔ آرمی چیف نے فتنہ الخوارج، بلوچستان میں دہشت گردی، سوشل میڈیا کے غیر ذمہ دارانہ استعمال، کشمیر اور غزہ پر غیر مبہم اور واضح بات چیت کی ۔ آرمی چیف نے دو قومی نظریے اور پاکستان کی کہانی نئی نسل کو بتانے کی اہمیت پر بھی زور دیا ۔ انہوں نے کہاکہ آپ صرف پاکستان کے سفیر ہی نہیں، بلکہ پاکستان کی وہ روشنی ہیں جو پورے اقوام عالم کو روشن کرتی ہے ۔ برین ڈرین کا بیانیہ  بنانے والے جان لیں کہ یہ  برین ڈرین نہیں بلکہ برین گین ہے،جب تک اس ملک کے غیور عوام افوج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، پاکستان کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا۔ پاکستان کےسکیورٹی اداروں میں جو بغاوت کو ہوا دیتا ہے وہ پاکستان کا دشمن ہے۔ مٹھی بھر دہشتگرد پاکستان کو روشن مستقبل کی جانب بڑھنے سے نہیں روک سکتے ۔ دہشتگردوں کی دس نسلیں بھی بلوچستان اور پاکستان کا کچھ  نہیں بگاڑ سکتیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *