پاکستانتازہ ترین

غیر ملکی سرمایہ کاری میں 41فیصد اضافہ

اسلام آباد : براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 41 فیصد اضافہ، سرمایہ کاری 1.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کے مطابق ملک میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں بڑے پیمانے پر اضافہ ہوا ہے۔ ایس آئی ایف سی کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں 41 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سرمایہ کاری 1.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ توانائی، زراعت اور ٹیکنالوجی سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے رجحان میں اضافہ ہوا۔ “سنگل ونڈو” ماڈل، منصوبہ جاتی سرمایہ کاری اور بین الوزارتی روابط میں بہتری آئی ہے، رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں اہم کمپنیوں کے انضمام سے 148 ملین ڈالر کا حصول خوش آئند قرار دیا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *