Saturday, June 14, 2025
شوبز

شوبز کی دوستیاں محض دکھاوا ہوتی ہیں، اداکارہ نعیمہ بٹ


کراچی : اداکارہ نعیمہ بٹ کا کہنا ہے کہ شوبز کی دوستیاں صرف سوشل میڈیا تک ہوتی ہیں حقیقت میں کوئی دوست نہیں بنتا نہ ہی اس میں کوئی سچائی ہوتی کہ کہ دوستیاں مضبوط ہیں۔ حال ہی میں ڈرامہ ’کبھی میں کبھی تم‘ سے مشہور ہونے والے اداکارہ نعیمہ بٹ ایک نجی ٹی وی پروگرام میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے شوبز انڈسٹری کے کچھ تلخ حقائق پر کھل کر بات کی۔ نعیمہ نے کہا کہ شوبز میں اکثر دوستیاں صرف سوشل میڈیا تک محدود ہوتی ہیں ان میں کوئی خلوص نہیں ہوتا۔ چند ساتھی اداکار سوشل میڈیا پر قریبی دوست بننے کا دکھاوا کرتے ہیں، مگر نجی محفلوں اور تقریبات میں ان کا رویہ بالکل مختلف ہوتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *