تازہ ترینخاص خبریں

گورنر سٹیٹ بینک نے اگلے ماہ سے مہنگائی کی شرح بڑھنے کا خدشہ ظاہر کر دیا

اسلام آباد : گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد خان نے اگلے ماہ مہنگائی بڑھنے کا خدشہ ظاہر کر کے پاکستانیوں کو پریشان کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ واشنگٹن میں عالمی مالیاتی فنڈ کی 2 ہفتے تک جاری رہنے والی اسپرنگ میٹنگز کی وجہ سے آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو قرض کی اگلی قسط موصول ہونے میں تاخیریقینی ہے جس کی وجہ سے افراط زر پر اثر پڑے گا اور قیمتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے ۔ پاکستان فنانشل لٹریسی ویک کی تقریب سے خطاب  میں انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں مالیاتی آگہی کو اہمیت دی جارہی ہے۔ پاکستان میں بھی ایسا ہی ہونا چاہیے ۔ متعدد ممالک مالیاتی تعلیم میں بھاری سرمایہ کاری کر رہے ہیں تاکہ معیشت کو مضبوط بناسکیں۔نیشنل فنانشل لٹریسی پروگرام کے تحت 3.2 ملین افراد کو تربیت دی گئی، بلوچستان میں اساتذہ کو خصوصی تربیت دی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *