ڈسٹرکٹ 344 میں عید ملن پارٹی کا اہتمام، ناصرہ عتیق کی شرکت
لاہور : انر وہیل ڈسٹرکٹ 344میں عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیاجس میں ڈسٹرکٹ چیئرپرسن اور نائب صدر پی ایف یو جے ناصرہ عتیق اور ان کی ٹیم نے بھرپور شرکت کی ۔

اس موقع پر الہیٰ رحمت ، قرۃ العین ، کلثوم اعظم ، طاہرہ ظفر، نگہت ملہیٰ ، غزالہ کلثوم ، فردوس،ثنا شیخ سمیت دیگر نے شرکت کی ۔ شرکا نے اس موقع پر ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کی اور عید پر اپنی روٹین سے آگاہ کیا۔ کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے امور بھی زیر غور آئے ۔
