اسلام آباد ، سوات سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
اسلام آباد :وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے ۔ راولپنڈی، اٹک، فتح جنگ سمیت گردونواح کے علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ نتھیاگلی، گلیات سمیت آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں راولاکوٹ، ڈڈیال وگردونواح میں بھی زلزلے کےجھٹکے محسوس کئے گئے۔ خیبر پختونخوا کے ضلع سوات ، بونیر ، صوابی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ اسلام آباد میں زلزلے کے بعد ڈی سی اسلام آباد کی ہدایت پر تمام ٹیمز فیلڈ میں متحرک کر دی گئیں ، عمارتوں کا بھی معائنہ شروع کر دیا گیا۔ زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 5.5ریکارڈ کی گئی ۔
