ہم فلسطینی ریاست کو چند ماہ میں تسلیم کر سکتے ہیں ، فرانسیسی صدر
پیرس : فرانسیسی صدر ایمانول میکرون نےکہا ہے کہ فرانس آنے والے مہینوں میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کر سکتا ہے۔ ایک ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اس فیصلے کو جون میں اسرائیل،فلسطین تنازع پر اقوام متحدہ کی ایک کانفرنس میں حتمی شکل دینا چاہتا ہوں جس کی میزبانی فرانس اور سعودی عرب مشترکہ طور پر کریں گے۔ تسلیم کرنے کی جانب بڑھنا ہوگا اور ہم آئندہ مہینوں میں ایسا کر سکتےہین ۔ انہوں نے کہا کہ وہ کسی کو خوش کرنے کے لئے ایسا نہ کر کنا چاہتے بلکہ اس معاملے کو درست لگنے کی وجہ سے ایسا کر رہے ہیں ۔
